ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : مرڈیشور میں ایک ہی فرقہ کے دو گروہوں میں جھڑپ اور اقدام قتل کا ملزم 24سال بعد گرفتار

بھٹکل : مرڈیشور میں ایک ہی فرقہ کے دو گروہوں میں جھڑپ اور اقدام قتل کا ملزم 24سال بعد گرفتار

Tue, 30 Jul 2019 14:01:43    S.O. News Service

بھٹکل 30جولائی (ایس او نیوز) تعلقہ کے مرڈیشور  میں 1995میں ایک ہی فرقہ کے دو گروہوں میں جھڑپ اور  قتل کی کوشش کے الزام میں پولیس کو مطلوب شخص 24سال بعد مرڈیشور کی نیشنل کالونی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس نے ملزم کا نام رضوان احمد داباپو (60سال) بتایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 1995میں  مضافاتی پولیس اسٹیشن میں رضوان احمد کے خلاف دنگے اور قتل کی کوشش کے 2معاملات درج ہوئے تھے۔ جس کے بعد وہ بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ پھر یہ کیس مرڈیشور پولیس اسٹیشن کو منتقل کیا گیاتھا۔ لیکن گزشتہ 24برسوں سے تلاشی کے باوجود پولیس اس ملزم کو گرفتار نہیں کر  پائی تھی۔ اب اس کے بیرون ملک سے واپس لوٹنے اور مرڈیشور میں موجود ہونے کی مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کی اور ملزم کو حراست میں لینے کے بعد عدالت میں پیش کیا۔

مفرور ملزم کی گرفتاری کی یہ کارروائی پی ایس آئی موہنی کی قیادت میں کرائم ڈپارٹمنٹ کے پولیس اہلکار سنگپّا، لکشمن اور  دستگیر کے تعاون سے انجام دی گئی۔
 


Share: